بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

پشاور ہائی کورٹ ، ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کو نوٹس، جواب طلب

ضروری
پشاور ہائی کورٹ ، ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کو نوٹس، جواب طلب
پشاور ( بیورو رپورٹ ) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے35بنوں کے لئے دائر کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا نام خفیہ رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز پاکستا ن جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اانعام اللہ کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر درخواست گذار انعام اللہ کے وکیل عبدالرشید نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بنوں سے حلقہ این اے35کے لئے جوکاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ان میں غلط بیانی کی ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد عمران خان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیااوررٹ کی سماعت13دسمبر تک ملتوی کردی ۔
عمران نوٹس

© Copyright 2018. All right Reserved