منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان گرفتار

دوکالم
بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان گرفتار
27 اکتوبر کو ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،تفتیش شروع
بنوں(نمائندہ اوصاف) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان گرفتار کرلئے گئے 27 اکتوبر کو ایس ایچ او صدر رضاء اللہ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا کہ 27 اکتوبر کے روز پی ٹی آئی کے رہنمائوں ندیم عسکر ، اے این پی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان ، حنیف وزیر ، سید عالم محسود ، حضرت علی جانی خیل ، سید وطن یار اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کی ریلی کے ہمراہ بنوں سپورٹس کمپلیکس آئے چونکہ ڈپٹی کمشنر بنوں کی طرف سے تمام جلسہ جلوس پر پابندی عائد کی ہے تاہم ان کے پاس ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کوئی این او سی یا کسی قسم کی سیکورٹی کلیرنس بھی نہیں تھی ایس ایچ او کے جائز احکامات نہ مانتے ہوئے ریلی بسیہ خیل کی طرف لے گئے جس پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گزشتہ روز صدر پولیس نے مبینہ ملزم عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان کو گرفتار کرلیا گیا
گرفتار

© Copyright 2018. All right Reserved