بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

پختون قومی تحریک کو غنی خان کی شاعری سے استفادہ کرنا ہو گا،اسفندیارولی

پختون قومی تحریک کو غنی خان کی شاعری سے استفادہ کرنا ہو گا،اسفندیارولی
روس نے یادگار تعمیر کر کے غنی خان کو جو عزت دی وہ افغانوں کیلئے قابل فخر ہے
پشاور ( بیورو رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے نصف سے زیادہ پختون پشتو کے نامور شاعر محقق ،لکھاری اور مجسمہ ساز غنی خان کی تعلیمات سے ناواقف ہیں اور اس کی بنیادی وجہ پشتو زبان سے ان کی دوری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ورونس روس میں غنی خان کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کیلئے اپنے اسلاف کی قربانیوں اور خدمات سے استفادہ ضروری ہے اور جو قومیں اپنے اسلاف اور اپنی زبان رد کر دیتی ہیں وہ قوم ختم ہو جاتی ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت روس نے یادگار تعمیر کر کے غنی خان کو جو عزت دی ہے وہ تمام افغانوں کیلئے قابل فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ پختون قومی تحریک کو غنی خان کی شاعری سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غنی خان طبقاتی نظام کے خلاف تھے جس کا اظہار انہوں نے اپنی شاعری میں کیا ہے غنی خان پشتو شاعری کے جدیدیت کے بانی ہیں غنی خان کا مختلف انداز شاعری انہیں باقی شاعروں سے ممتاز کرتا ہے انہوں نے اپنی شاعری میں جدت میں انتہاؤں کو عبور کیا ہے، قوم کے نوجوانوں کو غنی خان کی سوچ و فکر کو پھیلانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔
اسفندیار ولی

© Copyright 2018. All right Reserved