بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

چیف سیکرٹری

تین کالم ذیلیاں
نوید کامران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو اجلاس،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی شرکت
اب تک جتنے بھی ٹاسکس حوالے کئے گئے ہیں ان کو فوری مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت

پشاور ( بیورو رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنروں اورتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کوارڈینیٹر پی ایم آر یو ڈاکٹر عاکف، ڈپٹی کوارڈینیٹر عادل رضا اور ڈپٹی کوارڈینیٹر نوید خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو پی ایم ار یو سے تمام اضلاع کو حوالہ کئے گئے ٹاسکس کے حوالے سے بریفنگ دی اور اسی طرح تمام ڈویژنل کمشنروں نے چیف سیکرٹری کو اپنے اپنے ڈویژنز کی پرفارمنس کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں، چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ نے تمام ڈویژنل کمشنروں اور تمام ڈپٹی کمشنروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اپنے کام پر توجہ دیں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے بھی ٹاسکس حوالے کئے گئے ہیں ان کو فوری مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔نوید کامران بلوچ نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔
چیف سیکرٹری

© Copyright 2018. All right Reserved