بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

بنوں میں دائود شاہ قبیلے کی بجلی پیداوار کے لئے احتجاجی تحریک کی دھمکی

دوکالم ضروری
بنوں میں دائود شاہ قبیلے کی بجلی پیداوار کے لئے احتجاجی تحریک کی دھمکی
واپڈا حکام کی طرف انتہائی نامناسب رویہ اپنایا گیا بنوں کو تجربہ گاہ بنادیا گیا، عمائدین
بنوں(نمائندہ اوصاف) دائود شاہ قبیلے نے بجلی پیداوار میں اپنے حقوق سلب ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی گزشتہ روز دائود شاہ قبیلے کے سینکڑوں مشران کاایک احتجاجی جرگہ زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیر علی باز خان بمقام پیپل بازار منعقد ہوا احتجاجی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیر علی باز خان ، خان ملک ، شاہ عالم خان ، عبدالقادر خان ، شیرزمان خان ، حاکم خان اور دیگر مشران نے کہا کہ یہاں پر بجلی پیداکرنے کیلئے بجلی گھر قائم ہوئے جس میں دائودشاہ قبیلے کی 175 کنال اراضی چلی گئی ہیں جبکہ یہاں سے بنوں سمیت لکی مروت کرک اضلاع کے سینکڑوں ایکڑ اراضی سیراب کرنے کیلئے پانچ آبپاشی نہری نظام قائم کیا گیا جس میں دائودشاہ قوم کی ساڑھے چار ہزار کنال اراضی چلی گئی اس لحاظ سے بنوں کے دیگر علاقوں سے دائودشاہ علاقے کی حیثیت سب سے الگ ہے جبکہ یہاں پر جو بھی مشینری یا ٹرانسفارمرخراب ہوتے ہیں تو قوم خود ادائیگی کرکے مرمت کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور واپڈا حکام کی طرف انتہائی نامناسب رویہ اپنایا گیا بنوں کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے لیکن ہم جائز اور قانونی اقدام کا ساتھ دینگے مگر دائودشاہ قبیلہ ایسی کسی بھی ظالمانہ اقدام کے خلاف مزاحمت کریں گے
دائود شاہ قبیلہ

© Copyright 2018. All right Reserved