بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

خیبرپختونخوا ، پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال

دوکالم
خیبرپختونخوا ، پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال
نوشہرہ اور ہنگو میں 25 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج، 17 گرفتار کیے گئے ، رپورٹ
پشاور( نیوزایجنسیاں ) خیبرپختونخوا پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں پرتشدد واقعات پیش آئے جب کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ہنگو میں 25 پرتشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سے تاحال 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے رشکئی انٹرچینج ٹول پلازا کو آگ لگائی جس کا مقدمہ رسالپور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رشکئی انٹر چینج واقعے میں نامزد 17 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔
رپورٹ

© Copyright 2018. All right Reserved