بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان

تین کالم ذیلیاں
نوشہرہ میڈیکل کالج کی تکمیل ، سیمنٹ پلانٹ ہری پور کیلئے اراضی کے مسئلہ کا بھی حل نکالنے کی ہدایت
حکومت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرچکی ہے ،محمود خان کااجلاس سے خطاب
پشاور ( بیورو رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات موٹروے کے دوسرے سنگ میل کا ٹلنگ انٹرچینج سے چکدرہ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پلوں، انٹر چینجز اور ٹنل سمیت منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ چکدرہ سے مینگورہ تک سوات موٹروے کی توسیع کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ اُنہوں نے سی پیک سٹی نوشہرہ اور سیمنٹ پلانٹ ہری پور کیلئے اراضی کا مسئلہ جلد حل کرنے جبکہ نوشہرہ میڈیکل کالج کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ حکومت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سوات موٹروے اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ذریعے صوبے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار، مینجنگ ڈائریکٹر سوات موٹروے ، کمانڈر ایف ڈبلیو اوبریگیڈئر اشفاق اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ سوات موٹروے اور بی آرٹی کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ان منصوبوں میں تاخیر کی مزید گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ نے نوشہرہ میڈیکل کالج کی تکمیل کیلئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے اور سیمنٹ پلانٹ ہری پور کیلئے اراضی کے مسئلہ کا بھی قابل عمل حل نکالنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں فوری ضرورت کی حامل عوامی مفاد میں جاری سکیموں کو ترجیح دی جائے ، صوبائی حکومت اس سلسلے میں فیصلہ کرچکی ہے ۔ ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے اور وسائل کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنانا ہے ۔
محمود خان

© Copyright 2018. All right Reserved