بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

بارڈر فینسنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے،بریگیڈیئر لیاقت علی

دوکالم
بارڈر فینسنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے،بریگیڈیئر لیاقت علی
امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان

 پشین (نیوزایجنسیاں) کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی نے کہا کہ بارڈر فینسنگ پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے اس سے سرحدی تجارت متاثر نہیں ہوگی پشین امن وامان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے جرائم کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ،ہم مظلوم کے ساتھی ہیں امن خراب کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے ۔ وہ سیکٹر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں قبائلی جرگے کے ممبران اور سیاسی رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایم پی اے عبدالواحد صدیقی ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی پرنسپل کیڈٹ کالج کرنل (ر) توصیف اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ شاہ بھی شریک تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر لیاقت علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف چیک پوسٹوں پر سیکورٹی اہلکار عوام کی حفاظت کیلئے تعینات ہے مثالی معاشرے کے قیام کیلئے یتیموں کی کفالت ، پڑوسیوں کے حقوق پر توجہ دیکر جھوٹ بولنے سے گریز کرنا ہوگا ۔سمجھوتہ نہیں کریں گے آفیسران قوم کے خادم ہیں عوام کی خدمت بہتر انداز میں کریں ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں کام نہ کرنیوالے اب گھر جائیں گے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتربنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں
بریگیڈیئر لیاقت

© Copyright 2018. All right Reserved