بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

وفاق اور پختونخوا کی سوچ ایک ہے، ملکر آگے بڑھیں گے،غلام سرور

دو کالم ضروری
وفاق اور پختونخوا کی سوچ ایک ہے، ملکر آگے بڑھیں گے،غلام سرور
وفاقی وزیر سے کو مسائل سے آگاہ کیا، محمود خان، پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس
پشاور ( بیورو رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے کے تیل وگیس سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ۔انہیں مرکز حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ہم نے تیل اور گیس کے شعبوں میں صوبے کے پوٹینشل اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم نے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ وفاق اور صوبے کی سوچ ایک ہے ہم ملکر آگے بڑھیں گے ۔ صوبے کے مسائل حل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تیل اورگیس کے شعبے میں صوبائی حکومت کے مسائل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیاجن میں کرک ، ہنگو اور کوہاٹ کو گیس کی فراہمی میں درپیش مسائل اور اوگرا کے بورڈ آف ڈائریکٹر سمیت دیگر بورڈز میں صوبے کی نمائندگی جیسے اہم مسائل بھی شامل تھے۔ اجلاس میں مذکورہ اضلاع میں گیس نیٹ ورک کی توسیع کا اُصولی فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مسائل کا قابل عمل حل نکالنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تیل وگیس وقدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کی ذمہ دار تحریک انصاف حکومت نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی حکومتیں ہیں جو باریاں لیتے ہوئے اقتدار میں آتی اور ملک کو قرضوں کے تحفے دے کر جاتی رہیں تاہم ہم نے اب صوبوں کے مسائل کو حل کرنے کابیڑہ اٹھایاہے اور صوبوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل حل کرینگے اور جو مسائل حل نہ کرسکے ان کو مشترکہ مفادات کونسل کے فورم پر لے جائیں گے،وہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں پریس کانفرنس کررہے تھے،ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے،
غلام سرور

© Copyright 2018. All right Reserved