اتوار‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2018

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (وقائع نگار ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر چین میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر مملکت داخلہ احتجاج میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دیں گے
اجلاس

© Copyright 2018. All right Reserved