پیر‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2018


مخالفین نے میری پرانی تقریر کو بنیاد بنا کر سازش کی‘ جاوید اشرف
28مئی 2017 کی تقریر کی میں نے تردید کردی تھی جو گوجر خان کے مقامی میڈیا میں شائع بھی ہوئی تھی
ہم نیب سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے‘ اوصاف سے گفتگو
اسلام آباد (اوصاف نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ ہم نیب سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے‘ میری 28مئی 2017 کی ایک تقریر کو بنیاد بنا کر مخالفین اداروں سے ہمارے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہونگے۔ نیب کے نوٹس کے حوالے سے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری جس تقریر کو بنیاد بنایا گیا ہے وہ گزشتہ سال 28مئی کو ایک گائوں میں کی گئی تھی اور میں نے اس تقریر کی تردید کردی تھی کہ یہ بات صرف سیاسی پیرائے میں کی گئی تھی اور سیاسی مخالفین نے اس کو اچھالا ہے اور میری یہ تردید گوجر خان کے مقامی میڈیا میں نمایاں طور پر شائع بھی ہوئی تھی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب جسٹس (ر) جاوید اقبال ابھی چیئرمین نیب تعینات بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اتنا وقت گزرنے کے بعد یہ معاملہ اچھال کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


© Copyright 2018. All right Reserved