پیر‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2018

سکیورٹی صورتحال کے باعث چیف جسٹس کی نقل و حرکت محدود

دو کالم
سکیورٹی صورتحال کے باعث چیف جسٹس کی نقل و حرکت محدود
لاہور ، کراچی رجسٹری کا دورہ منسوخ،ہفتے کے آخر میں امریکہ کے دورہ پر روانہ ہونگے
آسیہ بی بی کے فیصلے پر توڑ پھوڑ کے نوٹس کی جمعہ کے روز اسلام آباد میں سماعت کریںگے
اسلام آباد ( رپورٹ,دانیال قریشی ) چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے کے آخر میں بیرون ملک دورے پر جائیں گے ، سکیورٹی کی جانب سے آسیہ بی بی کیس پر فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث چیف جسٹس کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے ،لاہور اور کراچی رجسٹری کے دورے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں،چیف جسٹس کا لاہور رجسٹری کا دورہ اور مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ، دل کی تکلیف کچھ دن آرام کریں گے تاہم جمعے کے روز اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں آسیہ بی بی کی عدالتی فیصلے کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر چیف جسٹس نے نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت جمعہ کے روز ہوگی ، اینجیو پلاسٹی کے بعد ڈاکٹرز نے چیف جسٹس کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے کام جاری رکھنے پر بضد ہیں ایک روز قبل بھی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں ایک مقدمے کی سماعت کی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 15نومبر کے بعد امریکہ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں ،یہ دورہ ایک ہفتے یا اس سے زائد عرصے کا ہوگاجس کے بعد رواں ماہ کے آخر میں چیف جسٹس وطن واپس لوٹیں گے تاہم دل کی تکلیف اور اینجیو پلاسٹی کے بعد چیف جسٹس کے دورے میں ردوبدل بھی ہوسکتی ہے، اس سے قبل آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث چیف جسٹس میاں ثاقب سمیت دیگر دنوں معزز ججز کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے کراچی اور لاہوررجسٹریوں کے دورے اور مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی ہے ، عارضہ قلب کے باعث ڈاکٹر نے چیف جسٹس کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ چیف جسٹس کام کرنے پر زور دے رہے ہیں ایک روز قبل بھی اسلام آباد میں چیف جسٹس نے اہم مقدمے کی سماعت تھی جبکہ آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر توڑ پوڑ اور جلائو گھیرائو کرنے والی مذہبی جماعتوں کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی جس کی سماعت کے روز ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار خود اس مقدمے کی سماعت کریں گے ۔
نقل و حرکت محدود




© Copyright 2018. All right Reserved