پیر‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2018

چین نے عمران خان کے دورہ کو انتہائی کامیاب قراردیدیا

چین نے عمران خان کے دورہ کو انتہائی کامیاب قراردیدیا
پاکستان کی اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے معاونت کیلئے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوز ایجنسی )چین نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ، دورہ کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، دورہ چین کے دوران مختلف معاہدات پردستخط کئے گئے اور باہمی سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری پر اتفاق کیا گیا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چھن اینگ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ، پاکستانی وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران بہت اہم ملاقاتیں کیں ، باہمی تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے اتفاق کیا گیا ، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران پاک چین مابین مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، باہمی اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری بارے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ بڑی کامیابیاں حاصل کیں پھر مشترکہ اعلامیہ میں بڑے منظم طریقے سے ان تمام پہلوئوں پر گفتگو کی گئی ہے ۔ ہواچھن اینگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی اور بین الاقوامی مسائل پر گہرا تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
انتہائی کامیاب


© Copyright 2018. All right Reserved