اتوار‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2018

بھارت، مسلم دشمنی میں فیض آباد کا نام تبدیل ،ایودھیا رکھ دیاگیا

بھارت، مسلم دشمنی میں فیض آباد کا نام تبدیل ،ایودھیا رکھ دیاگیا
امرگڑھ گائوں میں مسجد کے مینار پر بھی انتہا پسندوں کا اعتراض ، منہدم کرنیکا مطالبہ
الہ آباد(نیوز ایجنسی)بھارت کی مسلم دشمنی عالمی سطح پر عیاں ہو گئی، بھارتی ریاست اتر پردیش کے مسلم دشمن وزیراعلی یوگی ادتیہ نے فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا رکھ دیا،حکمران جماعت بی جے پی سمیت سنگ پریوار اقلیتوں کا نام و نشان مٹانا چاہتی ہیں،اقلیتوں کو جبری مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ شہر میں ایودھیاکے نام سے نیا ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا گیاہے۔بھارت میں سنگ پریوار کی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مذہب تبدیل کرنے اور ان کے ناموں سے منسوب تاریخی مقامات،شہر اور یادگاروں کے نام تبدیل کرنے کی مہم جاری ہے۔ ریاست اترپریش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ نے پہلے الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھا۔ اب فیض آباد کا نام بھی تبدیل کرکے ایودھیا رکھ دیا ہے، ادھربھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہرمیں واقع امر گڑھ گائوں کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب اکثریتی فرقے کے بعض لوگوں نے زیر تعمیر مسجد کے مینار پر اعتراض کیا۔انکا مطالبہ ہے کہ مینار منہدم کردیا جائے یا اس کی بلندی نصف کر دی جائے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مقامی لوگوں کی میٹنگ طلب کرکے مسئلہ حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
نام تبدیل

© Copyright 2018. All right Reserved