اتوار‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2018

عمران خان اورفوادچوہدری کی ہندو برادری کودیوالی کی مبارکباد

عمران خان اورفوادچوہدری کی ہندو برادری کودیوالی کی مبارکباد
اسلام آباد (وقائع نگار ) وزیراعظم عمران خان ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی منا ئی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہندئووں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دیوالی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور یہ جدوجہد جاری ہے ۔
مبارکباد

© Copyright 2018. All right Reserved