پیر‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2018

زرداری گرفتاری سے بچنے کیلئے بہکی باتیں کر رہے ہیں، فواد چوہدری


زرداری گرفتاری سے بچنے کیلئے بہکی باتیں کر رہے ہیں، فواد چوہدری
پی اے سی کا سربراہ اگر شہباز شریف کو بنانا ہے تو بہتر ہے کمیٹی کو ختم کر دیں
اسلام آباد(وقائع نگار ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی اے سی کا سربراہ اگر شہباز شریف کو یہ بنانا ہے تو بہتر ہے کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کو ختم کر دیں، بینکوں پر ڈاکو کے حوالے سے خورشید شاہ اور خواجہ آصف کی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں وہ اس میں ماہر ہیں، آصف زرداری گرفتاری سے بچنے لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں،نیب کے قوانین میں بھی خامیاں ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث ادائیگیوں میں عدم توازن کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوانین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔نیب کے قوانین میں بھی خامیاں ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل نیب کو سیاسی مقدمات بنانے کیلئے کہا گیا۔موجودہ حکومت نیب پر مقدمات بنانے کیلئے کوئی پریشر نہیں ڈال رہی۔ نیب میں جتنے بھی مقدمات ہیں وہ گزشتہ دور حکومت میں بنائے گئے تھے موجودہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آصف زرداری نے گزشتہ روز اہنے بیان میں کہا کہ نواز شریف ہمیشہ ڈیل کر کے حکومت میں آئے ہیں اور اب عمران خان بھی حکومت میں آئے ہیں۔آصف زرداری کی آج کل گرفتاری کا ڈر ہے اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں
فواد چوہدری

© Copyright 2018. All right Reserved