جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا


سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آئے تو وہاں موجود گلو بٹ نے اچانک انہیں گلے لگالیا اور طاہرالقادری نے گلوبٹ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گلوبٹ کو پیچھے دھکیل دیا
گلو بٹ

© Copyright 2018. All right Reserved