بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

ریلوے کرائے 10سے 19فیصد تک بڑھانے کا اعلامیہ جاری

سب سے زیادہ کرائے پاکستان ایکسپریس کے بڑھے،اطلاق کل سے ہوگا
پشاور ( بیورو رپورٹ )
پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ، عوامی سمیت مختلف ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 10سے 19فیصد تک اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے خیبر میل پشاور اے سی سلیپر کرایہ میں 850روپے ، اکانومی کلاس کے کرایہ میں 190روپے ، اے سی سٹینڈرڈ 490روپے ، اے سی بزنس 600روپے کا اضافہ کیا گیا ہے مختلف ٹرینوں میں اضافہ کاا طلاق پشاور ڈویژن میں کل سے نافذ العمل ہوگا ۔ اس سلسلے میں ریلوے حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے خیبر میل ، عوامی اور علامہ اقبال ا یکسپریس کے کرایوں میں 13فیصد ، کراچی ایکسپریس ، بزنس ایکسپریس ، شالیمار ، شاہ حسین کے کرایوں میں 12فیصد ، تیز گا م کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں 15 فیصد ، پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19فیصد جبکہ سکھر ایکسپریس کے تمام کلاس کے کرایوں میں 15فیصد کاا ضافہ کیا گیا ہے پشاور سے روالپنڈی ، پشاور سے نوشہرہ ، پشاور سے لاہور ، پشاور سے گرجرانوالہ ، پشاور سے کراچی کے لئے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ریلوے کرائے

© Copyright 2018. All right Reserved