جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

نرسنگ رولز میں دوسری بار ترمیم کا فیصلہ



پشاور(بیورورپورٹ )خیبر پختونخوا میں نرسنگ سٹاف کے سروس سٹرکچر پر عملدر آمد کیلئے نرسنگ رولز میں دوسری بار ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کیلئے آئندہ چند روز میں مسودہ تیار کیا جائیگا ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نرسنگ سٹاف کو سروس سٹرکچر دینے کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے نرسنگ سٹاف کو مختلف کیڈرز میں تقسیم کیا جارہا ہے تاہم اس سلسلے میں بعض رکائوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کیلئے نرسنگ رولز میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق نرسنگ رولز2016میں منظور کرائے گئے تھے جن میں2017میں ترمیم لائی گئی تھی جبکہ اب سروس سٹرکچر کیلئے دوسری ترمیم تجویز کی گئی
ترمیم

© Copyright 2018. All right Reserved