بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

سانحہ آرمی پبلک سکول، تمام گواہوں کے بیانات قلمبند

20دسمبرسے قبل تحقیقات مکمل کر لیں گے، ترجمان انکوائری کمیشن
پشاور ( بیورو رپورٹ ) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے 93گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں جبکہ محکمہ انسداددہشت گردی کاریکارڈ بھی عدالت کوفراہم کرکے وزارت دفاع سے متعلق ٹی اوآرزفراہم کردئیے گئے ہیں کمیشن 20دسمبرسے قبل انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کرے گا ۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیانات قلمبند کرنے والوں میں آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہید اورزخمی ہونے والے طلباء کے والدین ٗ زخمی طلباء اوران کے رشتہ دارشامل ہیں جبکہ سی ٹی ڈی اورصوبائی حکومت نے بھی اپناریکارڈ فراہم کردیاہے جبکہ بعض اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبندکئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق مجموعی طورپر93گواہوں نے کمیشن کے پاس بیان قلمبند کرنے کے لئے نام درج کئے تھے جس میں تمام کے تمام پیش ہوگئے ہیں
سانحہ اے پی سی

© Copyright 2018. All right Reserved