بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹرڈ نجی اداروں کی تفصیلات طلب

محکمہ صحت کا خلاف ضابطہ نرسنگ سکولوں کی رجسٹریشن شکایات کا نوٹس

پشاور(بیوروپورٹ)خیبر پختونخوا میں نرسنگ کالجز اور انسٹی ٹیوٹس کھلنے پر محکمہ صحت سے پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے دھڑا دھڑ رجسٹریشن پر شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں صوبہ بھر میں نجی نرسنگ انسٹی ٹیوٹس کی تفصیل طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نجی شعبے کے تحت صوبہ بھر میں گلی محلوں میں نرسنگ سکولوں، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس کھولے جارہے ہیں جن کے بارے میں محکمہ صحت کو کسی قسم کی معلومات نہیں ان اداروں سے سالانہ ہزاروں افراد ڈگریاں لے رہے ہیں جن کے حوالے سے بھی محکمہ صحت کے پا س کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ایکشن لیا تھا جس کی روشنی میں محکمہ صحت نے بھی نرسنگ کی تعلیم کے نجی اداروں کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نرسنگ کونسل کے کردار کو سوالیہ نشان بنا یا ہے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تمام اضلاع کے ضلعی صحت افسران سے نرسنگ کالجز اور سکولوں کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اداروں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔
نرسنگ کونسل

© Copyright 2018. All right Reserved