بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

ٹانک میں پانی چوری روکنے کیلئے ایف سی اہلکار تعیناتی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کا ہیڈزام کا دورہ ،پانی چوری میں ملوث چار افراد گرفتار
ٹانک(نمائندہ اوصاف)ٹانک میں پینے کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کا ہیڈزام کا دورہ پانی چوری میں ملوث چار افراد کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیا پانی کی چوری روکنے کے لئے پانی کی گزرگاہوں پر فرنٹیر کانسٹیبلری کے جوان تعینات کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے پینے کے پانی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹیوب ویلوں کو چلانے سمیت سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے شہر کو سپلائی ہونے والے پینے کے پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی رضا اور تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ٹانک شہر کو سولہ کلو میٹر دور سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے مستقل بنیادوں پر سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی چوری کو روکنا مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائیگا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشییری اور دیگر آلات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں پانی کی بوسید ہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے لئے صوبائی حکومت سے بات چیت کی گئی ہے فنڈز ملنے کے بعد بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیل کر دیا جائیگا۔
پانی چوری

© Copyright 2018. All right Reserved