بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

اسد قیصر انسداد دہشتگردی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج تہران روانہ ہوںگے


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج جمعرات کو تہران روانہ ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پہلی کانفرنس گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی ۔ تہران میں ہونے والی یہ دوسری کانفرنس ہو گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو منعقدہ کانفرنس کی صدارت پاکستان کی جانب سے ایران کو سونپی جائے گی ۔ کانفرنس میں ایران، پاکستان، روس، چین، افغانستان اور ترکی کے پارلیمینٹیرینز شرکت کریں گے۔
اسد قیصر

© Copyright 2018. All right Reserved