جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

مضاربہ سکینڈل، استغاثہ کے دو گواہوں کی گرفتار ی کا حکم

لاہور کے نجی بنک کے شاذق، راولپنڈی پولیس اہلکارسکندر پیش نہ ہوئے


پشاور ( بیورو رپورٹ ) احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے مضاربہ کا سب سے بڑے سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم افضل خالق عرف ڈبل شاہ کے ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے جب ڈبل شاہ کے مضاربہ سکینڈل کی سماعت شروع کی تو اس دوران استعاثہ کے دو گواہان شازق صدیق ہنجرا کسب بنک لاہور اور سکندر حیات اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ صادق آباد راولپنڈی عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے دونوں گواہان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اُسے اگلی ماہ کے سات تاریخ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ 
مضاربہ

© Copyright 2018. All right Reserved