جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

ضلع کونسل پشاورکے متنازعہ اعزازیہ ، تحقیقات کیلئے نیب پھر متحرک

قائدحزب اختلاف ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و اراکین آج طلب
پشاور ( بیورو رپورٹ ) ضلع کونسل پشاورکے اراکین کیلئے مقررکردہ متنازعہ اعزازیہ کی تحقیقات کیلئے نیب ایک بارپھرمتحرک ہوگئی ہے نیب کے تفتیشی آفیسرنے کونسل میں قائدحزب اختلاف اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سعیدظاہرایڈووکیٹ اورکمیٹی کے دیگراراکین کوآج نیب دفترصبح نوبجے طلب کرلیاہے نیب طلبی کی اطلاع ملتے ہی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاؤنٹ برانچ میں کھلبلی مچ گئی پی اے سی چیئرمین اوراکاؤنٹ آفیسرکے درمیان صلاح ومشورے ہوئے نیب طلب کئے جانے والے دیگرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین میں لیاقت خان اورعبدالمالک شامل ہیں یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ ضلع کونسل کے اراکین کوملنے والاماہانہ اعزازیہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے ضلع ناظم کے اس اقدام کیخلاف سابق ضلعی کونسلرنورولی خلیل نے نیب پشاوراورچےئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کوتحریری درخواست کے ذریعے ضلع ناظم کیخلاف کارروائی کرنے کی استدعاکی تھی جس پرنیب نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم کوطلب کیاتھالہٰذاضلع ناظم محمدعاصم خان نے گزشتہ مہینوں نیب پشاورکی ٹیم کے سامنے روبروپیش ہوکراپنابیان پہلے ہی قلمبندکروادیاہے ۔ 
متحرک

© Copyright 2018. All right Reserved