بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

افغانستان،پر تشدد واقعات،3شہری،ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ڈائریکٹر ٹیلی ویژن اغوا،ڈرائیور قتل،جوابی کارروائی میں 6 جنگجو مارے گئے


کابل( نیوز ایجنسیاں)افغانستان میں مختلف واقعات میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران 3شہری اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، ایک مقامی ٹیلی وژن اسٹیشن کے ڈائریکٹر کو اغوا اور ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ طالبان باغیوں نے صوبہ ہرات میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم تین شہریوں اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیے جانے والے اس حملے میں چھ جنگجو بھی مارے گئے۔
افغانستان واقعات

© Copyright 2018. All right Reserved