جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

بلوچستان کو محرو میوں سے نکال کر ترقی پر گامزن کرینگے، شوکت یوسفزئی

صوبائی حکومت نے بلڈنگز کی بجائے سسٹم بنایا ، وزیراطلاعات کا بلوچستان کے طلبہ سے خطاب
پشاور (بیورورپورٹ )تعلیم میں بہتری کے لئے ہماری حکومت نے 50 ہزار سے زیادہ اساتدہ میرٹ پر بھرتی کئے اور صحت کے شعبے میں غیر معمولی اصلاحات کے ساتھ ساتھ 6 ہزار سے زائد ڈاکٹر بھی بھرتی کئے کیونکہ ان دونوں شعبوں میں مثبت تبدیلی کے بغیر ترقی ناممکن ہے صوبائی حکومت نے بلڈنگز کی بجائے سسٹم بنایا کیونکہ تبدیلی سسٹم سے آتی ہے نئی عمارتوں سے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے بلوچستان سے آئے ہوئے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ صوبائی وزیر نے طلباء کے وفد کو صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور قانون سازی کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان اور سیر وسیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال تقریباً 22 لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا جوکہ امن وامان اور سیروسیاحت کے لئے اٹھائے گئے صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان سیاحوں میں غیر ملکی سیاح بھی تھے یہ پاکستان کا سافٹ امیج ساتھ لیکر گئے۔ انہو ں نے کہاکہ ان اضلاع کے نوجوانوں کو 30 ہزار نوکریاں دیں گے اور وہاں یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گیآگے کیا کرنا ہے اور کہاں جانا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کو محرو میوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے وسائل تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کے عوام کے لئے ہی بروئے کار لائے گی
شوکت یوسفزئی

© Copyright 2018. All right Reserved