بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے، وزیرخارجہ



افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے، وزیرخارجہ
بارڈر مینجمنٹ سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، شاہ محمود کا افغان مہاجرین کے سکول میں خطاب

اسلام آباد (نیوز ایجنسی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہتر بارڈر مینجمنٹ سے امن و امان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے، دہشت گردی کے ہر واقعہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جبکہ افغان ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی 30سال کی مہمانداری پر شکرگزار ہیں۔منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مہاجرین کے سکول جانے والے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی، ثقافتی تعلقات ہیں، افغانستان اور پاکستان کا مستقبل مشترکہ ہے، افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے، افغانستان کو امن مذاکرات کی حمایت کا واضح پیغام بھیجا ہے، 6ہزار سے زائد افغان طلباء، پاکستانی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، طلباء سے مل کر خوشی ہوئی کیونکہ وہ افغانستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں بھی مہاجرین کی آبادکاری ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، دہشت گردی کے ہر واقعہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، پاکستان افغانستان کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون کررہا ہے
وزیرخارجہ

© Copyright 2018. All right Reserved