بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

گڑھی دوپٹہ، جہلم ویلی روڈ پر ٹریفک چیکنگ ،50گاڑیوں کے چالان


ڈبل
گڑھی دوپٹہ، جہلم ویلی روڈ پر ٹریفک چیکنگ ،50گاڑیوں کے چالان
8گاڑیاں ضبط، 23 ہزار سے زائد کے جرمانے ،عوام پولیس کیساتھ تعاون کرے ، راجہ امجد
گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)ٹریفک پولیس کی گڑھی دوپٹہ بازار اور جہلم ویلی روڈ پر خصوصی ٹریفک چیکنگ ،50گاڑیوں کے چالان 8گاڑیاں ضبط 23 ہزار سے زائد کے جرمانے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر لیاقت حسین اور ایس ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان کی ہدایت پر ایم پی آئی مظفرآباد راجہ امجد خان نے دیگر نفری کے ہمراہ جہلم ویلی روڈ اور گڑھی دوپٹہ بازار میں خصوصی ٹریفک چیکنگ مہم کے دوران زائد کرایہ وصولی ،اوور لوڈنگ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال ،بدوں فٹنس اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50سے زائد گاڑیوں کے چالان اور 23ہزار سے زائد کے جرمانے کیے جبکہ دو چنگ چی رکشے ،ایک ٹیوٹا ہائی ایس سمیت 8گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ۔گڑھی دوپٹہ میں ٹریفک چیکنگ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کی گئی ۔اس موقع پر ایم ایم پی آئی راجہ محمد امجد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نشاندہی کرے اور عوام تعاون کریں تو ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر بھاری جرمانے بھی کیے جائیں اور گاڑی بھی ضبط کی جائے گی ۔

راجہ امجد

© Copyright 2018. All right Reserved