جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

کھوئی رٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد ،چور گرفتار


ڈبل
کھوئی رٹہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد ،چور گرفتار
درجنوں غیر ملکی بھی دھر لیے گئے ، بدوں کاغذات درجنوں موٹرسائیکل ضبط
ڈونگی(نمائندہ اوصاف)کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ناکہ بندی دو عدد پسٹل معہ رائوند، بھینسیں چوری کرنے والا چور گرفتار، درجنوں غیر ملکی بھی دھر لیے گئے جبکہ بدوں کاغذات درجنوں موٹرسائیکل ضبط موٹر سائیکل سوار گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او نصیر خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک چھاپہ مارٹیم ایڈیشنل ایس ایچ اوز محمد یونس ، طاہر جمیل ، تفتیشی افسران مسعود ملک ، راجہ یاسین ، ڈی ایف سی سردار محمد ادریس ، کانسٹیبلان سردار امتیاز ، محمد عارف ، کبیر شاہ ، محمد وحید تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور ناکہ بندی کے دوران محمد آصف ولد نور حسین قوم مغل ساکن سیری من کشاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دوعدد تیس بور پستول معہ رائوند برآمد کر لیے کھوئی رٹہ پولیس نے چار غیر ملکی افراد عمران خان ولد سید حسن ، نعیم خان ولد کاکو خان ، نالی خان ولد احمد جان ، عمید خان ولد شیر خان کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ایک اور کاروائی میں تبسم ولد محمد رفیق ساکن نکیال موہڑہ کو بھینسیں چوری کے الزام میں اور عامر خان کو سوزوکی چوری کے شبہ میں گرفتار کر لیا
پولیس کاروائی

© Copyright 2018. All right Reserved