جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے،نسیمہ وانی


ڈبل
گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے،نسیمہ وانی
کسی صورت صوبہ نہیں بنے گا،کشمیر کی قانونی،جغرافیائی حیثیت کو کوئی ختم نہیں کرسکتا
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نسیمہ وانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے،بھارتی درندہ صفت افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔18ماہ کی معصوم بچی کی آنکھوں میں لگنے والے بلٹ گن کی چھروں نے بھارتی درندہ صفت افواج کاا صل چہرہ عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔نسیمہ وانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں یورپین ممالک میں مرنے والے کتے پر بولتی ہیں مگر مقبوضہ وادی میں نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی درندہ صفت افواج کا تشدد اور قتل عام انہیں نظر نہیں آتا۔انہوں نے پاکستانی الیکٹرانک میڈیا بارے افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اپنا میڈیا مسئلہ کشمیر اور بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرنے میں ناکام اور خاموش ہے پاکستانی الیکٹرانک میڈیا پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کرداراداکرے۔گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ کسی صورت صوبہ نہیں بن سکتا۔کشمیر کی قانونی،جغرافیائی حیثیت کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔سردار خالد ابراہیم کی رحلت پوری کشمیری قوم کے لیے نقصان ہے ایسے مخلص اور وفادار لیڈر برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔پوری کشمیری قوم کو خالد ابراہیم کے انتقال کا دکھ ہے۔
نسیمہ وانی

© Copyright 2018. All right Reserved