بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، افتخار گیلانی


ڈبل
عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، افتخار گیلانی
سابق ادوار میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ حکومت کرے گی،وزیر تعلیم
مظفرآباد( بیورورپورٹ) وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے دارلحکومت کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے گزشتہ روز چیئرمین معائنہ کمیشن زاہد امین ‘چیئرمین ڈیم ملک ایاز احمد ‘ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول ایکسئن پبلک ہیلتھ دیگر افسران کے ہمراہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے گزشتہ روز ساتھرا پہنچ گئے جہاں پر عوام علاقہ سید یوسف شاہ ‘حمید اعوان ‘سید ارشد گیلانی ‘چوہدری منیر ‘لیاقت علی اعوان ‘محسن الطاف ‘محمد حنیف دیگر عوام علاقہ نے ان کا استقبال کیا وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی دیگر افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی سید ارشد گیلانی نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیرتعلیم نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے سابق ادوار میں ہونے والی محرومیوں کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ازالہ کرے گی کسی علاقے یا وارڈ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی انہوں نے ساتھ آئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ساتھرا وارڈ میں سڑک ‘پانی ‘قبرستان کا مسئلہ فوری حل کرنے کے لیئے اقدامات کئے جائیں عوامی حقوق پر کوئی کمپرو مائز نہیں کریں گے دارلحکومت کو اس کے شایان شان ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے
افتخار گیلانی

© Copyright 2018. All right Reserved