جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ،حریت قیادت

گرفتاریوں، پابندیوں، جبر واستبدادسے تحریک آزادی کو ختم کیاجاسکتا ہے نہ کشمیریوں کی آواز کو خاموش
انصاف پسند اقوام وادارےانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کانوٹس لیں،علی گیلانی،میرواعظ،یاسین ملک
سرینگر (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق اور اسیر زندان محمد یاسین ملک نے جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں میں روز افزوں اضافے کو حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقے میں کشمیر میں تمام مسلمہ جمہوری ، اخلاقی اور انسانی قدروں کو بالائے طاق رکھ کر جس طرح یہاں کے عوام کو ہرطرح سے مصائب میں مبتلا کرنے اور طاقت کے بل پر ان کے جملہ حقوق سلب کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے وہ نہ صرف ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے بلکہ اسطرح کے اقدامات سے حکمرانوں کی کشمیر دشمن عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ گرفتاریوں،پابندیوں اور جبر و استبداد سے نہ تحریک آزادی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ کشمیریوں کی آواز کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حریت پسند کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ قیادت کی جانب سے دیئے گئے پروگرام کے مطابق حقوق انسانی ہفتے کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے د نیا بھر کی انصاف پسند اقوام، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ ،ریڈکراس اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں اور جارحانہ اور عوام کْش پالیسیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض انتظامیہ کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں ، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ انسانی حقوق کے عالمی دن‘‘ کی آمد سے قبل ہی بھارت نے اپنے ریاستی ظلم وجبرکا سلسلہ تیز کر دیاہے۔ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ آزادی پسندوں کو قید کر کے اپنے مظالم کو عالمی برادری سے پوشیدہ رکھ سکے گا کیونکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں کسی چیز کو چھپانا ممکن نہیں۔نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم سے عالمی برادری پہلے ہی واقف اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت پوری دنیا میں ایکسپوز ہو چکی ہے ۔
حریت قیادت

© Copyright 2018. All right Reserved