بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

حکومت ایاز صادق کوپی اے سی کا چیئرمین بنانے پر رضا مند


ڈبل
حکومت ایاز صادق کوپی اے سی کا چیئرمین بنانے پر رضا مند
نیب زدہ شہباز شریف اور خواجہ آصف کسی صورت قبول نہیں ،نعیم الحق
اسلام آباد (نیوز ایجنسی )حکومت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مندی ظاہرکر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، حکومت نے اپوزیشن کو عندیہ دے دیا ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف چیئرمین پی اے سی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے، حکومت نے ایاز صادق کے حوالے سے نرمی کی ہے کہ اگر چیئرمین پی اے سی ایاز صادق کو بنادیا جائے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو گا، اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے معاملے کو بھی تشکیل نہیں دی جا سکی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایران کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بدستور ڈیڈ لاک موجود ہے
رضا مند

© Copyright 2018. All right Reserved