بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

چوہدری غلام عباس کی51ویں برسی کی مرکزی تقریب جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گی


سنگل
چوہدری غلام عباس کی51ویں برسی کی مرکزی تقریب جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گی
راولپنڈی ( پ ر )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی51ویں برسی کی مرکزی تقریب جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام 18 دسمبر بروزمنگل 2 بجے دن جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار کی جانب سے قائم کردہ انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹرجنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی؍ چیئرمین کمیٹی کی زیر صدارت کشمیر سینٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹرمیڈیا سینٹر سرور حسین گلگتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر؍سیکرٹری کمیٹی راجہ خان افسر خان ، میڈیا کنسلٹنٹ اطہرمسعود وانی ، انچارج سوشل میڈیا کشمیر سیل نجیب الغفور، نگران سینٹر راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے امور کا جائزہ لیا گیا۔رئیس الاحرار کی برسی کی مرکزی تقریب میں آزاد کشمیر حکومت کے وزرا، ممبران اسمبلی وکشمیر کونسل ، تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے نمائندگان ، حریت رہنما ، پاکستان مسلم لیگ ن کے زعما ، کارکنان ، یوتھ ونگ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے
مرکزی تقریب

© Copyright 2018. All right Reserved