بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

رائیس الحرار کی برسی،مسلم کانفرنس نے تیاریاں شروع کردیں

مرکزی ،ڈویژن ،ضلع ،حلقہ یوسی اور سٹی کی سطح پر تقریبات کے انعقاد کیا جائے گا
رائیس الحرار کی برسی،مسلم کانفرنس نے تیاریاں شروع کردیں
مرکزی ،ڈویژن ،ضلع ،حلقہ یوسی اور سٹی کی سطح پر تقریبات کے انعقاد کیا جائے گا

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)رائیس الحرار چوہدری غلام عباس کی برسی شایان شان طریقے اور نہایت ہی احترام وعقیدت سے منانے کے لیے صدر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے عہدیداران وکارکنان کو ہدایات کی روشنی میں قائم کمیٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں مرکزی ڈویژن ضلع حلقہ یوسی اور سٹی کی سطح پر تقریبات کے انعقاد کے لیے مسلم کانفرنس اور اسکی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،متعلقہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس مورخہ 7دسمبر 2018ء بروز جمعہ مبارک 2بجے دن مزار قائد ملت کے احاطے میںہوگا صدارت صدر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان کریں گے انتظامیہ استقبالیہ میڈیا پبلسٹی کمیٹیوں کے عہدیداران وارکین سمیت مسلم کانفرنسی زعماء اس اجلاس میں شرکت کرینگے اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا یادرہے کہ رئیس الحرار چوہدری غلام عباس کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں مسلم کانفرنس کی تحریک آزادکشمیر کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں مسلم کانفرنس ڈویژن کے عہدیداران دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ،مفتی منصور ،راجہ ثاقب مجید میر عتیق الرحمن ،یاسر نقوی ،انصر پیرزادہ ،کپٹین ر محمد افضل ،شیخ مقصود ،بشارت مغل ،مشتاق قریشی ،سیاف اقبال ،سجاد انور عباسی خواجہ شفیق ودیگر نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی نہایت احترام وعقیدت سے منائی جائے گی۔
تقریبات

© Copyright 2018. All right Reserved