جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے جمہوریت کاوجودقائم ہے ،رضا ربانی


سنگل
پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے جمہوریت کاوجودقائم ہے ،رضا ربانی
سانگلہ ہل(نیوز ایجنسی )سابق چیئرمین ممبرسینٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ بھٹوخاندان اورپاکستان پیپلزپارٹی کی قربانیوں کی بدولت آج بھی پاکستان میں جمہوریت کاوجودقائم ہے اوریہ بات ایک حقیقت اورروزروشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ملک وقوم کے مفادات کے منصوبوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاجوکہ ملکی تاریخ کاایک سنہری باب ہیں حکومت کو مخالفین کو بے جا انتقامی نشانہ بنانے کی بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی پرتوجہ دینی چاہیے بے جاپالیسیوں کوشروع کرکے وقت کا ضیاع کسی طرح بھی ملک وقوم کی خدمت کے زمرے میں نہیں آتا۔وہ پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ131سانگلہ ہل کے ٹکٹ ہولڈراور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی لاہورڈویژن محمدصدیق وائیں سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے اس موقع پر برسٹرعامر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ودیگررہنمابھی موجودتھے
رضا ربانی

© Copyright 2018. All right Reserved