جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

اقوام متحدہ کا انسانی ہمدردی کی بنیادپر امداد فراہم کرنے کا منصوبہ

آئندہ سال 9کروڑ36 لاکھ افراد کیلئے 25ارب ڈالرز جمع کرنے کا پروگرام

اقوام متحدہ کا انسانی ہمدردی کی بنیادپر امداد فراہم کرنے کا منصوبہ
آئندہ سال 9کروڑ36 لاکھ افراد کیلئے 25ارب ڈالرز جمع کرنے کا پروگرام
جینیوا(نیوز ایجنسی )اقوام متحدہ نے 25ارب امریکی ڈالرز جمع کرنے اور 9کروڑ36 لاکھ لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادپرامداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اقوام متحدہ نے گذشتہ روز جینیوا میں"2019میں عالمی سطح پر بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق صورت حال کا جائزہ"جاری کیا۔انسانی حقوق کے امور کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل،مارک لوکوک نے کہا کہ 2019کے دوران عالمی ادارے کے لیے انسانی امداد سے متعلق ذمہ داریاں اور مشن بہت بھاری ہونگے۔مارک لوکوک نے کہا کہ 2019میں مسلح تنازعات کی وجہ سے بہت زیادہ لوگوں کو انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پرامداد و حمایت کی ضرورت ہوگی۔رواں سال نومبر کے وسط تک،اقوام متحدہ نے عطیات کے فنڈمیں 13 ارب90کروڑ امریکی ڈالرجمع کیے ہیں،جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں10فیصدزیادہ ہے۔
اقوام متحدہ

© Copyright 2018. All right Reserved