بدھ‬‮   19   دسمبر‬‮   2018

زرداری جب جیل جانیوالے ہوتے ہیں تو پگڑی باندھ لیتے ہیں،شیخ رشید

کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 2018 عمران خان کی کامیابی کا سال ہے
زرداری جب جیل جانیوالے ہوتے ہیں تو پگڑی باندھ لیتے ہیں،شیخ رشید
کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 2018 عمران خان کی کامیابی کا سال ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہےکہ آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گرین لائن میں تین مہینے تک کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا، اس میں ایک کوچ اور بڑھارہے ہیں، تمام کوچز اوور ہال کی جائیں گی، 5 فریٹ ٹرینیں اور چل گئیں تو 10 پسنجر ٹرینیں اور چلائیں گے پنڈی میں تجاوزات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پنڈی میں بھی کراچی والا حال ہو، روز لال حویلی جاسکتا ہوں تو مجھے راولپنڈی میں تجاوزات پر اعتراض نہیں،کوئی ووٹ دیتاہے دے، جسے کھلی سڑک جانا ہے وہ اسلام آباد چلا جائے، پنڈی خوش ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابات تو وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد کرادے، آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیےآئی ہےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو دفعہ کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 2018 انشااللہ عمران خان کی کامیابی کا سال ہوگا، خطرات ٹل جائیں گے
شیخ رشید

© Copyright 2018. All right Reserved