سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ
آئیٹم نمبر3
ڈسٹرکٹ واسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی میرٹ پرتقرریوں کیلئے پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ اشتہار جاری کردیا
فاروق حیدرنے معیاری تعلیم اور یکساں مواقع کی فراہمی عدہ پورا کردیا ، انقلابی اصلاحات دوررس نتائج دیں گی
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ ۔آزادکشمیر حکومت کا کئی دہائیوں سے محکمہ تعلیم میں جاری سیاسی نظام کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام . محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی آسامیاں جو ہمیشہ سیاسی بنیادوں پر تعینات ہوتے تھے کی خالصتا میرٹ پر تقرریوں کے لیے پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔راجہ محمد فاروق حیدرخان نے معیاری تعلیم یکساں مواقع کی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا کردیا اس سے تعلیمی نظام میں جاری انقلابی اصلاحات مزید دور رس نتائج دیں گی، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور سیکرٹری تعلیم امجد پرویز ان کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
ڈی ای اوز ، فیصلہ