پی آئی اے ہیتھروایئرپورٹ کےسٹیشن منیجر کو ہٹانے کا فیصلہ
دو کالم
پی آئی اے ہیتھروایئرپورٹ کےسٹیشن منیجر کو ہٹانے کا فیصلہ
ساجد اللہ خان فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کی لفظی جنگ کا نشانہ بن گئے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پی آئی اے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر سٹیشن منیجر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور سینیٹر مشاہد اللہ کی لفظی جنگ نے پی آئی اے کے لندن میں تعینات سٹیشن منیجر ساجد اللہ خان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پی آئی اے ہیتھرو ایئرپورٹ کے سٹیشن منیجر ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے انہیں ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کیلئے ای میل بھی بھیج دی، ساجد اللہ خان تین سال سے زیادہ عرصے سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر سٹیشن منیجر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اب انکے متبادل کے طور پر کاشف خان کام کررہے ہیں۔
فیصلہ